Friday, February 3, 2017

How to earn with Youtube ?


یوٹیوب: یوٹیوب کے بارے آپ سب جانتے ہیں۔ کہ یہ آن لائن ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ ہے۔ اور روزانہ لاکھوں لوگ اس پر ویڈیوز دیکھتے رہتے ہیں۔ یوٹیوب کو میں پروڈکٹیویٹی کا حصہ سمجھتا ہوں۔ کیونکہ آپ اسمیں خود سے اپنی تخلیق کردہ ویڈیو کو اپلوڈ کر تے ہیں، بلاگنگ کی مناسبت سے اسیے "وی لوگ" بھی کہتے ہیں۔ یوٹیوب پر بھی بلاگنگ کی طرح آپ اپنی اپلوڈ کی ہوئی ویڈیو سے پیسے کما سکتے ہیں۔ اور بلاگنگ کے مقابلے میں یوٹیوب سے پیسے کمانا تھوڑا آسان ہے۔ اور اسکا ایڈسینس اکاؤنٹ بھی بہت آسانی سے مل جاتا ہے۔ یوٹیوب پر آپ کی ایک ویڈیو کو جب ایک ہزار لوگ دیکھتے ہیں۔ تو اندازَ آپ کو اسکا ایک ڈالر ملتا ہے۔ اور ایڈ پر کلک کرنے پر الگ سے آپ کو ارننگ ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ ایک مہینے میں تیس ویڈیوز کو اپلوڈ کرتے ہیں ۔اور اسکے کو اچھے طریقے سے اسکی ایس ای او اور پروموٹ کرتے ہیں ۔ اور کم سے کم ایک ایک ویڈیو کو ایک ہزارافراد بھی دیکھتے ہیں۔ تو ٹوٹل تیس ہزار افراد آپ کی ویڈیوز کو دیکھ چکے ہوتے ہیں۔ اور اس سے اندازا اور کم سے کم ارننگ تیس ڈالر ہوتی ہے۔ جو پاکستانی تین ہزار بنتے ہیں۔ ویڈیو پر موجود ایڈز پر کلکنگ اسکے علاوہ ہے۔ جس پر ہر کلک سے آپ کو 0.2$ سے 2.5$ تک ارننگ ہوتی ہے۔ اگلے مہینے آپ پھرتیس ویڈیوز بناتے ہیں۔ تو آپ کی ارننگ دوگنی ہوکر ساٹھ ڈالر ہو جاتی ہے۔ اور اسکے بعد تیسرے مہینے مزید تیس ویڈیوز اپلوٖڈ کرنے پر آپ کی ماہانہ ارننگ کم سے کم نوےڈالر تک ہوجاتی ہے۔ ارننگ کا یہ تخمینہ میں نے کم سے کم لگایا ہے۔اور اگر آپ کی کوئی ویڈیو بہت ہی زیادہ مشہور ہوگئی تو آپ ایک ہفتے یا مہینے میں ہزاروں روپے بھی کما سکتے ہیں۔ میں نے خود ایسی ویڈیوز دیکھی ہیں۔ جن کو اپلوڈ کئے ہوئے کچھ دن ہی ہوئے ہوتے ہیں لیکن لاکھوں لوگ اس ایک ویڈیو کو دیکھ چکے ہوتے ہیں۔ اور میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ایک مہینے میں ایک چینل سے ایک دو لاکھ روپے کما چکے ہوتے ہیں۔ یوٹیوب پر آپ مختلف قسم کی ویڈیوز آپلوڈ کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ مزاحیہ، صحت، سپورٹس، ٹیکنالوجی۔ ٹیوٹوریل، کوکنگ، اسلامک تقاریر حمد و نعت ، درس و تدریس، سیر وسیاحت، اور سیاست وغیرہ۔۔ یاد رکھیں کہ بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی ایسی ویڈیوز اپلوڈ نہ کریں۔ جو ہماری دنیا اور آخرت دونوں برباد کریں۔ گانے، فلمیں، فتنہ و فساد ، کسی کی ذاتی یا نجی ویڈیوز، اور سیکس سے متعلق ویڈیوز بالکل ہی نہ بنائیں۔ ہمارا مذہب کبھی بھی اسکی اجازت نہیں دیتا ہے۔ کیونکہ ایسی ویڈیوز ہمارے لئے گناہ جاریہ بن جاتے ہیں۔ ویڈیو بنانے کے لئے آپ کو تھوڑی بہت ویڈیو ایڈیٹنگ آنی چاھئے ۔جس سے آپ اپنی ویڈیو کو خود سے ایڈیٹ کر سکیں۔ مارکیٹ میں اسکے لئے بہت سے فری اور مہنگے سوفٹ وئیر موجود ہیں۔ ونڈو مووی میکر فری سوفٹ وئیر ہے جو آپ مائیکروسوفٹ کی ویب سائٹ سے ڈانلوڈ کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آج کل کیم ٹیشیا سوفٹ وئیر جو کمپیوٹر سکرین ریکاڈنگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ کا بہترین سوفٹ وئیر ہے۔ انٹرنیٹ سے آسانی کے ساتھ مل جاتا ہے۔ ویسے کیم ٹیشیا ایک مہنگا سوفٹ وئیر ہے اور اسکی قیمت تقریبا بیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اگر آپ یوٹیوب سے زیادہ ارننگ کر رہے ہوں تو اس سوفٹ وئیر کو کوشش کریں کہ مفت میں استعمال کرنے کی بجائے خرید لیں۔ تو بہتر ہوگا۔ یوٹیوب کی ویڈیوز کے ساتھ اسکی پروموشن بھی ضروری ہے جو آپ سوشل نیٹ ورکس ویب سائٹس، فیس بک، ٹویٹر، گوگل پلس اور ریڈ یٹ پر کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ویڈیو کا ٹائیٹل، ٹیگز، کی ورڈز، ڈیسکریپشن ، اور ٹمبل نیل (ویڈیو پر لگی تصویر) بھی اہم ہے۔ جس سے آپ اپنی ویڈیوز کے وزیٹرز زیادہ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے آپ شاہزیب بھائی کا بیسک یوٹیوب کورس دیکھ سکتے ہیں YouTube Video Tutorials https://www.youtube.com/playlist?list=PLjYmxxf9LdBjdEHoXMN6qfSuZ3Ara8A1sL یوٹیوب ٹپس